• Breaking News

    Wednesday, July 26, 2017

    چوہدری نثار کو منانے کیلئے شہباز شریف کی سر توڑ کوششیں

    SHAHBAZ-NISAR
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف چودھری نثارسے ملاقات کیلئے پنجاب ہاؤ س پہنچ گئے، دیگر اہم رہنما بھی ہمراہ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کیلئے پنجاب ہاؤس اسلام آباد پہنچے گئے ہیں جہاں دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات جاری ہے۔ اس ملاقات میں ن لیگ کے دیگراہم رہنما،اسحاق ڈار اور سعد رفیق بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہبازشریف چودھری نثار کے تحفظات دور کرنے کیلئے سر گرم ہیں اور آج کی ملاقات بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔چودھری نثار علی خان

    کو پاناما کیس کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کے بیانات پر تحفظات ہیں جس کا انہوں نے وزیر اعظم نوازشریف کے سامنے اظہار بھی کیا تھا ۔انہوں نے اس حوالے سے اہم پریس کانفرنس بھی کرنا تھی جو تاحال نہیں ہو سکی۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے چوہدری نثار کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ چوہدری نثار کی جانب سے تاحال معاملات پر قیادت کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ناراضگی برقرارہے مگر ان کے موقف اور رویہ میں واضح طور پر نرمی دیکھی جا رہی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی ناراضگی ختم کرتے ہوئے دوبارہ سے پارٹی اور حکومت میں فعال کردار ادا کرنا شروع کر دیں گے۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے چوہدری نثار کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ چوہدری نثار کی جانب سے تاحال معاملات پر قیادت کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ناراضگی برقرارہے مگر ان کے موقف اور رویہ میں واضح طور پر نرمی دیکھی جا رہی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی ناراضگی ختم کرتے ہوئے دوبارہ سے پارٹی اور حکومت میں فعال کردار ادا کرنا شروع کر دیں گے۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2uwRoHE
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment