اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے پانامہ کیس پر آج پاکستان کی تاریخ کا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ ن لیگ کے رہنما اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کل پریس کانفرنس میں یہ عندیہ دے دیا تھا کہ نواز شریف نااہل ہو رہے ہیں اور جس کے بعد وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارنے سٹاف سے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دیں اور ان کا ضروری سامان بھی گھر پہنچا دیا گیا،نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اہم اجلاسوں میں نظرانداز کئے جانے پروزارت اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفی کا اعلان کیا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ نے سٹاف سے الوداعیملاقاتیں شروع کر دی ہیں اور ان کا ضروری سامان بھی گھر منتقل کر دیا گیا۔
from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2v5GklG
via IFTTT
No comments:
Post a Comment