• Breaking News

    Saturday, July 8, 2017

    بریکنگ نیوز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی دھماکہ ۔۔ سابق صدر کے بیٹے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ۔۔ عوام دنگ رہ گئی

    1499532471dailyausaf
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرخارجہ اور معروف لیگی رہنما اور سابق صدر جنرل ایوب کے بیٹے گوہر ایوب نے اپنے بیٹے عمر ایوب سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کی شمولیت سے تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں سیاسی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ یہ تحریک انصاف کی بڑی اہم سیاسی کامیابی ہے۔

    سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب اور ان کے صاحبزادےسابق ایم این اے اور وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب نے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے آمدہ الیکشن میں متوقع طور پر ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے ن لیگ کو چھوڑ دیا ہے، اور باپ بیٹے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب خان کو ممکنہ طور پر آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ٹکٹ دے دیا جائے گا۔



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2sZF9iJ
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment