• Breaking News

    Saturday, July 8, 2017

    سندھ میں ملازمتوں سے برطرفی کا قانون ختم کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوںسے برطرفی کا پرویز مشرف دور کا قانون ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ایڈوکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو نے آر ایس او 2000ء ختم کرنے کے لئے محکمہ قانون کو خط لکھ دیا ۔

    سابق صدر و آرمی چیف جنرل( ر) پرویز مشرف کے دور کے قانون کے تحت کسی بھی ملازم کا موقف سنے بغیر اسے ملازمت سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں سرکاری ملازمتوں سے برطرفی کے حوالے سے قانون سازی کا امکان ہے۔

    پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آر ایس او 2000ء قانون پہلے ختم کیا جاچکا ہے،وفاق اس قانون کو 2010 ءمیںجبکہ تینوں صوبوں نے 2011ء میں یہ قانون ختم کردیا تھاl_170126_053200_updates



    from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2tXGR8E
    via IFTTT

    No comments:

    Post a Comment