کراچی پولیس نے کھلونا گنیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے ہزاروں گنیں قبضے میں لی لیں۔
گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں ان گنز کے کی فروخت پر دو ماہ کی پابندی عائد کردی تھی۔
سٹی ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے کہا کہ کھلونا گنیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی بولٹن مارکیٹ اور چاکیواڑہ میں کی گئی، جہاں سے ہزاروں گنز کو قبضے میں لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران کھلونا گنیں فروخت کرنے والے 22 دکانداروں اور تاجروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
عدیل حسین چانڈیو نے کہا کہ پولیس کو یہ رپورٹس ملی تھیں کہ ایسی کھلونا گنیں شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں استعمال ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عیدالفطر قریب آتے ہی کراچی میں ان کھلونا گنز کی فروخت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور کئی بچے یہ گنیں خرید کر کھیلتے ہیں جس دوران حادثاتی طور پر متعدد بچوں کی آنکھیں چھڑے لگنے سے زخمی بھی ہوجاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد کے خلاف ریاست کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 188 (سرکاری حکم کی نافرمانی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
from Voice Of Pakistan http://ift.tt/2saWnwM
via IFTTT
No comments:
Post a Comment